غزہ: (دنیا نیوز) حماس نے مزید 4 اسرائیلی مغویوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کرنے کی حامی بھر لی۔
حماس رہنما کے مطابق مغویوں کی لاشیں آج اسرائیل کے حوالے کی جائیں گی، لاشوں کی واپسی بغیر کسی عوامی تقریب کے ہوگی تاکہ مزید کوئی بہانہ تلاش نہ کیا جاسکے، عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل کی جانب سے معاہدے کے تحت مزید فلسطینی قیدیوں کی رہائی بھی آج رات متوقع ہے۔
عرب میڈیا نے مزید بتایا کہ فلسطینی قیدیوں کی واپسی کیلئے خان یونس کے ہسپتال میں طبی انتظامات مکمل کر لئے گئے، معاہدے کے تحت اسرائیل 600 سے زائد فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گا، فلسطینی قیدیوں کی رہائی پاکستانی وقت کے مطابق رات 1 بجے متوقع ہے۔