غزہ: (دنیا نیوز) اسرائیل کی جانب سے فلسطینی علاقے میں خیموں اور موبائل گھروں کے داخلے پر پابندی لگادی گئی۔
عرب میڈیا کے مطابق سرد موسم کی وجہ سے نوزائیدہ بچوں کی ہلاکتوں میں اضافہ ہو رہا ہے، اسرائیل کی مجرمانہ پالیسیوں کی وجہ سے غزہ کی پٹی میں 6 نوزائیدہ بچے شہید ہوئے۔
پوری پٹی میں ہزاروں فلسطینی تباہ شدہ گھروں کے ملبے میں رہنے پر مجبور ہیں جبکہ تیز ہواؤں اور شدید بارشوں نے عارضی پناہ گاہوں میں فلسطینیوں کی زندگی مزید مشکل کر دی ہیں۔
عالمی ادارہ صحت نے مغربی کنارے میں صحت کی دیکھ بھال پر اسرائیلی حملوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سال اسرائیل نے44حملے کئے جس سے صحت کی دیکھ بھال کی فراہمی متاثر ہوئی۔
عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیل مقبوضہ مغربی کنارے میں جنگی حربے استعمال کر رہا ہے، غزہ میں اب تک 48 ہزار346 فلسطینی شہید اور 1 لاکھ 11 ہزار 759 زخمی ہوچکے۔