اسرائیل نے فلاڈیلفی کوریڈور پر قبضہ بڑھانے کا عندیہ دے دیا

Published On 27 February,2025 07:05 pm

تل ابیب: (دنیا نیوز) اسرائیل نے غزہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فلاڈیلفی کوریڈور پر قبضہ بڑھانے کا عندیہ دے دیا۔

اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیلی ڈیفنس فورس مصر سے متصل فلاڈیلفی کوریڈور سے پیچھے نہیں ہٹے گی، حماس کو بندوقوں کے ساتھ اپنی سرحدوں پر گھومنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

واضح رہے کہ جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیل کو 42ویں روز فلاڈیلفی کوریڈور سے انخلا مکمل کرنا ہو گا۔

اسرائیلی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ حماس غزہ میں ہتھیار بھیجنے کیلئے فلاڈیلفی کوریڈور کو استعمال کرتا رہا ہے، فلاڈیلفی کوریڈور ایک بفر زون رہے گا۔

حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے مصر اور غزہ سرحد سے انخلاسے انکار جنگ بندی معاہدے کی واضح خلاف ورزی ہے، حماس نے ثالثوں، عالمی برادری اور تمام متعلقہ فریقوں پر معاہدے پر عمل درآمد کی اپیل کردی۔