غزہ جنگ بندی کا پہلا مرحلہ ختم ہوتے ہی اسرائیل نے جارحیت کا آغاز کر دیا: مصر

Published On 03 March,2025 12:49 am

قاہرہ: (دنیا نیوز) مصری وزیر خارجہ بدرالعاطی نے کہا کہ غزہ جنگ بندی کا پہلا مرحلہ ختم ہوتے ہی اسرائیلی جارحیت کا آغاز ہوگیا۔

مصری وزیر خارجہ بدر العاطی نے کہا کہ غزہ جنگ بندی معاہدے کا دوسرا مرحلہ مشکل ہوگا، امید ہے دوسرے مرحلے کیلئے بات چیت جلد شروع ہو گی، یورپی یونین جنگ بندی کیلئے اسرائیل پر دباؤ جاری رکھے، فلسطینی ریاست کے قیام کے بغیر خطے میں استحکام نہیں آسکتا۔

بدرالعاطی نے مزید کہا کہ غزہ کی تعمیر نو کا منصوبہ پیش کرنے کیلئے تیار ہیں، 4 مارچ کو عرب سربراہی اجلاس میں منصوبہ پیش کریں گے۔