تل ابیب: (ویب ڈیسک) اسرائیلی وزیر خارجہ گدون ساعر نے ایک بار پھر قابض اسرائیلی حکومت کے جارحانہ عزائم کا اظہار کرتے ہوئے جنگ بندی کے دوسرے مرحلے کےلیے شرائط رکھ دیں۔
یروشلم میں ایک پریس کانفرنس کے دوران اسرائیلی وزیر خارجہ نے کہا اسرائیلی حکومت جنگ بندی کے دوسرے مرحلے پر عمل درآمد کےلیے تیار ہے، جس میں غزہ سے اسرائیلی فوج کا مکمل انخلا اور تمام قیدیوں کی رہائی شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ جنگ بندی کے دوسرے مرحلے کے لیے غزہ کے مکمل غیر مسلح ہونے اور اسرائیلی قیدیوں کی واپسی لازمی شرط ہے، انکا کہنا تھا کہ "ہمارے پاس فیز ٹو پر کوئی معاہدہ نہیں، ہم غزہ کی مکمل غیر مسلحیت کا مطالبہ کرتے ہیں۔"
انکا کہنا تھا کہ "حماس اور اسلامی جہاد کو مکمل طور پر بےدخل کیا جائے، اور ہمارے قیدی واپس کیے جائیں، اگر وہ اس پر راضی ہوں تو ہم کل ہی اس پر عمل درآمد کر سکتے ہیں۔"