اسرائیل نے فلسطینیوں کے مسجد اقصیٰ میں داخلے پر سخت پابندیاں لگا دیں

Published On 08 March,2025 02:00 am

غزہ: (دنیا نیوز) ماہ صیام کا تقدس پامال ،اسرائیلی وزیراعظم ہٹ دھرمی پر اتر آیا۔

اسرائیلی ویراعظم نے فلسطینیوں کی مسجد اقصیٰ تک رسائی پر سخت پابندیاں عائد کرنے کی منظوری دیدی، نئی پابندیوں کے تحت 55 سال سے کم عمر مرد اور 50 سال سے کم عمر خواتین مسجد اقصیٰ میں داخل نہیں ہو سکیں گی۔

12 سال سے کم عمر بچوں کو مسجد اقصیٰ میں داخلے کی اجازت ہوگی، مغربی کنارے سے محدود تعداد میں نمازی مسجد اقصیٰ میں جا سکیں گے۔