امریکا کی اسرائیل کو ہرممکن امداد کی یقین دہانی

Published On 24 March,2025 06:27 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا کی اسرائیل کو ہرممکن امداد کی یقین دہانی کرادی۔

امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو اور اسرائیلی وزیراعظم میں ٹیلی فونک رابطہ ہوا، نیتن یاہو کی امریکی وزیرخارجہ سےغزہ میں فوجی آپریشن پر بات چیت ہوئی۔

امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا غزہ میں قید اسرائیلی یرغمالیوں کو آزاد کرائے گا۔