ماسکو:(دنیا نیوز) روسی پراسیکوٹرجنرل نےسپریم کورٹ میں افغان طالبان پرپابندی ختم کرنےکی درخواست کردی۔
روسی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روسی سپریم کورٹ17اپریل کوافغان طالبان پرعائد پابندی ہٹانےپرغورکرے گی، روس نےافغان طالبان کودہشت گردوں کی فہرست میں شامل کیا ہوا تھا۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ روس افغانستان میں طالبان حکومت سےبتدریج اپنےتعلقات بحال کررہا ہے جبکہ صدرپیوٹن دہشت گردی کےخلاف جنگ میں افغان طالبان کواتحادی قرار دے چکے ہیں۔