صنعا: (دنیا نیوز) امریکا کی جانب سے یمن پر کئے گئے فضائی حملوں کے نتیجے میں8 افراد شہید جبکہ 25 سے زائد زخمی ہو گئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے امریکی لڑاکا طیاروں نے دارالحکومت صنعا اور صعدہ کو نشانہ بنایا، صنعا میں رہائشی عمارت پر حملے میں چار افراد جان سے گئے، صعدہ کے فضائی حملے میں خاتون سمیت چار افراد جان کی بازی ہار گئے۔
حوثی اکثریتی تنظیم انصار اللّٰہ کے مطابق امریکی حملوں میں 2 منزلہ رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل حماس کے مسلح ونگ القسام بریگیڈ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے اشدود شہر پر راکٹ حملہ کیا ہے، گروپ نے مزید کہا کہ یہ حملہ غزہ کی پٹی میں شہریوں کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی حملوں کے جواب میں کیا گیا ہے۔