حماس کے اسرائیل پر راکٹ حملے، کئی گاڑیاں تباہ

Published On 07 April,2025 04:17 am

غزہ: (دنیا نیوز) غزہ سے حماس نے اسرائیل پرراکٹ حملے کر دیئے۔

حماس نے اسرائیل کے جنوبی علاقے اشدود کی طرف 10راکٹ فائر کئے، زیادہ تر راکٹ اسرائیلی دفاعی نظام آئرن ڈوم نے تباہ کردیئے، راکٹوں کے متعدد حصے اسرائیلی شہر اشکلون میں بھی گرے، اشکلون میں سڑک کو نقصان پہنچا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق راکٹ حملوں سے متعدد گاڑیاں تباہ ہوگئیں، جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، گزشتہ10ماہ کے دوران غزہ سے ہونے والا یہ سب سے بڑا حملہ ہے۔