غزہ: (ویب ڈیسک) اقوامِ متحدہ کی امدادی ایجنسی انروا نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ میں 19 لاکھ فلسطینیوں کو جبری طور پر بے دخل کیا گیا ہے۔
انروا نے بتایا ہے کہ تقریباً 1 اعشاریہ 9 ملین افراد جن میں بچے بھی شامل ہیں انہیں زبردستی اپنے گھروں سے بے گھر کیا گیا ہے۔
ایجنسی کے مطابق غزہ کی پٹی میں حالیہ جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کی وجہ سے نقل مکانی کی ایک اور لہر نے جنم لیا ہے جس سے 1 لاکھ 42 ہزار افراد متاثر ہوئے ہیں۔