پیرس: (دنیا نیوز) فرانس کا مصر اور اردن کیساتھ غزہ کی صورتحال پر کانفرنس بلانے کا اعلان کر دیا۔
فرانسیسی صدر میکرون کا کہنا ہے کہ مصری صدر اور اردن کے شاہ عبداللہ سے غزہ کی صورتحال پر بات کروں گا، غزہ پر سہ فریقی اجلاس جلد قاہرہ میں ہوگا، مصری صدر کی دعوت پر قاہرہ جا رہا ہوں۔
دوسری جانب برطانوی وزیراعظم کیئراسٹارمر اور فرانسیسی صدر میکرون کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
ٹیلیفونک رابطے کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان امریکی ٹیرف میں اضافے پر تفصیلی گفتگو ہوئی، اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ تجارتی جنگ کسی کے مفاد میں نہیں۔