غزہ: (دنیا نیوز) اسرائیل طاقت کے نشے میں پاگل ہوگیا، صیہونی فوج کی غزہ پر تازہ بمباری سے مزید 17 فلسطینی جام شہادت نوش کر گئے۔
ایک روز میں 42 فلسطینیوں کی شہادت کی تصدیق ہوگئی، اسرائیلی فوج نے جنوبی رفاہ سمیت غزہ میں زمینی کارروائیوں کو بڑھا دیا، بے گھر فلسطینیوں کے خیموں اور پناہ گاہوں کو وحشیانہ حملوں کا نشانہ بنایا۔
اسرائیلی جارحیت میں شہید فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 50 ہزار 400 سے زائد ہوگئی،1 لاکھ 14 ہزار 500 سے زائد زخمی ہو چکے۔