غزہ: (دنیا نیوز) دہشت گرد اسرائیل کے غزہ پر حملے تھم نہ سکے، صیہونی فوج کی وحشیانہ بمباری سے ایک روز میں مزید 46 فلسطینی لقمہ اجل بن گئے۔
غزہ شہر میں اسرائیلی ڈرون حملے میں باپ بیٹی شہید ہوگئے، حالیہ حملوں میں شہدا کی تعداد 1 ہزار سے تجاوز کر گئی، اسرائیلی جارحیت میں شہدا کی مجموعی تعداد 50ہزار 695 تک جا پہنچی، اسرائیل نے جنوبی غزہ میں نیا سکیورٹی کوریڈور قائم کر لیا۔
اسرائیلی فورسز کا جنگی جرم بے نقاب ہوگیا، 15 فلسطینی امدادی کارکنوں کو قتل کرنے کی ویڈیو سامنے آگئی، فوٹیج اسرائیلی فائرنگ سے شہید کارکن کے موبائل سے بنائی گئی، ایمبولینسز، فائر ٹرک اور اقوام متحدہ کی گاڑی پر پہچان کیلئے نشانات واضح طور پر موجود ہیں۔