حماس کی اسرائیلی حملوں میں بچوں کے قتل عام کی شدید مذمت

Published On 07 April,2025 04:35 am

غزہ: (دنیا نیوز) حماس نے اسرائیلی حملوں میں بچوں کے قتل عام کی شدید مذمت کی۔

حماس کے مطابق غزہ میں بچوں کی اموات اسرائیلی جنگی جرائم کا واضح ثبوت ہے، امریکا اور اسرائیل غزہ میں نسل کشی کے برابر ذمہ دار ہیں، ٹرمپ انتظامیہ نے نیتن یاہو کو جنگی جرائم کی اجازت دے رکھی ہے۔

حماس نے مزید کہا کہ یونیسف بچوں کو بچانے کیلئے اپنی اخلاقی ذمہ داری پوری کرے، عرب ممالک اور عالمی برادری اسرائیلی جارحیت رکوانے میں ناکام ہیں۔