بین الاقوامی تیل منڈی شدید مندی کا شکار، قیمتیں 5 سال کی کم ترین سطح پر آگئیں

Published On 07 April,2025 07:04 pm

سنگاپور: (دنیا نیوز) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 5سال کی کم ترین سطح پر آ گئیں۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 3 روز میں خام تیل کی قمیت میں 13.5 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قمیت آج 4 فیصد گر گئی۔

قیمتوں میں کمی کے باعث لندن برینٹ خام تیل کی قمیت 2.43 ڈالر کی کمی سے63.15 ڈالر فی بیرل، ویسٹ ٹیکساس خام تیل 2.42ڈالر کی کمی کیساتھ 59.57 ڈالر فی بیرل پر آگئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکی خام تیل کی قمیت 50 ڈالر فی بیرل تک آسکتی ہے۔