امریکی فضائیہ کی یمن میں 7 مقامات پر بمباری، 2 افراد شہید، 9 زخمی

Published On 07 April,2025 01:35 am

صعدہ: (دنیا نیوز) امریکی فضائیہ کے یمن پر پے در پے حملے جاری رہے، سات مقامات پر بمباری کی، رہائشی اور تجارتی مراکز کو نشانہ بنایا۔

امریکی فضائیہ کے صعدہ شہر پر فضائی حملوں میں 2 افراد شہید اور 9 زخمی ہو گئے، امریکی مرکزی کمانڈ کا کہنا ہے کہ یمن میں حوثیوں کے خلاف 24 گھنٹے سے حملے جاری ہیں، حملوں کا مقصد حوثیوں کو بحیرہ احمر میں حملے روکنے پر مجبور کرنا ہے۔

حوثی رہنما نے کہاکہ امریکی جارحیت ہمیں روک سکتی ہے نہ ہمارے عزم کو متاثر کر سکتی ہے، اسرائیلی بربریت کیخلاف غزہ میں اپنے بھائیوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔