یورپی یونین کا امریکی درآمدات پر28ارب ڈالر ٹیرف لگانے کا فیصلہ

Published On 07 April,2025 03:50 am

پیرس: (دنیا نیوز) یورپی یونین نے امریکی درآمدات پر28ارب ڈالر ٹیرف لگانے کا فیصلہ کرلیا۔

سربراہ یورپی کمیشن کے مطابق ٹیرف لگانے کی منظوری اتحادیوں سے مشاورت کے بعد دیں گے، یورپی یونین کیلئے ٹیرف کے مسئلے پر اپنے دفاع کیلئے تیار ہیں،،یورپی یونین امریکا کے ساتھ مذاکرات کیلئے پرعزم ہے۔

سربراہ یورپی کمیشن نے مزید کہا کہ 24اپریل کو لندن میں برطانوی وزیراعظم سے ملاقات ہوگی۔