یورپی کمیشن کا یوکرین کی فوجی امداد جاری رکھنے پر اتفاق

Published On 03 March,2025 08:13 pm

لندن: (دنیا نیوز) یورپی کمیشن کی صدر کا کہنا ہے کہ یورپ کو دوبارہ مسلح ہوکرامریکا کو دکھانا ہوگا کہ وہ اپنے دفاع کے لیے تیارہیں۔

لندن میں اٹھارہ یورپی ممالک کے اجلاس میں یورپی کمیشن کی صدر نے خطاب میں کہا امریکا کو خبردار کیا ہے کہ یورپ کو دوبارہ مسلح ہو کر امریکا کو دکھانا ہوگا کہ وہ اپنے دفاع کے لیے تیار ہے۔

یوکرین کی حمایت میں منعقدہ اجلاس میں رہنماؤں نے وائٹ ہاؤس میں کشیدگی کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، فرانس اور برطانیہ نے یوکرین میں ایک ماہ کی جنگ بندی کی تجویز پیش کی۔

یورپی سربراہان نے جنگ جاری رہنے تک یوکرین کی فوجی امداد پر اتفاق کیا، برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے کہا برطانیہ، فرانس اور دیگر ممالک یوکرین کے ساتھ جنگ روکنے کے منصوبے پر کام کریں گے، جسے امریکا کے سامنے پیش کریں گے، یوکرین کی سلامتی میں ہی پورے براعظم یورپ کا استحکام ہے۔