برسلز: (دنیا نیوز) امریکا کے نیٹو سے ممکنہ انخلا پر یورپی ممالک اپنی بقا کیلئے متحد ہوگئے۔
یورپی ممالک نے اتحاد کیلئے مزید رقم مختص کرنے کا اعلان کر دیا،27 یورپی ممالک اپنے بجٹ میں سے رقوم مختص کریں گے، یورپی ممالک نے اعلان کیا کہ 702 بلین ڈالر سکیورٹی پر خرچ کر سکتے ہیں،کسی بھی جارحیت یا یورپی ممالک کا نقشہ تبدیل کرنے کی سازش کو روکیں گے۔
فرانسیسی صدر نے کہا یوکرین کی حمایت اولین ترجیح ہے، یورپ کیلئے خودمختار دفاعی نظام ضروری ہے، پیوٹن اپنے دستخط شدہ معاہدوں سے دستبردار ہو سکتے ہیں۔