انڈونیشیا فلسطینیوں کو عارضی پناہ فراہم کرنے کو تیار

Published On 10 April,2025 01:50 am

جکارتہ: (دنیا نیوز) انڈونیشیا فلسطینیوں کو عارضی پناہ فراہم کرنے کو تیار ہوگیا۔

انڈونیشیا کے صدر نے اعلان کیا غزہ متاثرین، زخمیوں اور یتیم بچوں کو عارضی پناہ فراہم کریں گے، مشاورت کیلئے فلسطینی حکام سے رابطے میں ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ انڈونیشیا ایک ہزار متاثرین کو غزہ سے نکالے گا، جنگ سے متاثرہ فلسطینی صحت یاب ہونے تک انڈونیشیا میں رہیں گے۔