غزہ: (دنیا نیوز) اسرائیلی فوج کے غزہ کے رہائشی علاقوں پر حملے جاری رہے، 24 گھنٹے میں مزید 60 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔
خان یونس میں النصر ہسپتال کے قریب صحافیوں کے کیمپ پر بمباری سے 3 صحافی شہید اور8 زخمی ہوگئے، دیر البلاح کی رہائشی عمارت پر بمباری سے 9 فلسطینی شہید ہوگئے، وسطی غزہ سٹی میں بھی بمباری سے 5 فلسطینیوں کو شہید کر دیا گیا۔
شہدا کی مجموعی تعداد 50 ہزار 810 ہوگئی،1 لاکھ 15 ہزار 688 فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں، اقوام متحدہ کے مطابق اسرائیلی فوج روزانہ کی بنیاد پر 100 سے زائد فلسطینی بچوں کو شہید اور زخمی کر رہی ہے۔
امدادی سامان کی ترسیل پر پابندی سے فلسطینیوں کو غذائی قلت کا سامنا بھی ہے،18 مارچ کے بعد سے جاری اسرائیلی بربریت میں 4 لاکھ سے زائد فلسطینی بے گھر ہو چکے۔