واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یوکرین جنگ کیلئے اگلے چند دن بہت اہم ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں ناروے کے وزیراعظم کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دونوں فریقین کو میز پر آنا ہوگا، میرے پاس جنگ بندی کی ڈیڈ لائن ہے، ہم روس پربہت زیادہ دباؤ ڈال رہے ہیں، انہوں نے کہا ایران کے حوالے سے مذاکرات جاری ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہمارے پاس صرف دو آپشن ہیں، دوسرا آپشن ایران کے لئے اچھا نہیں ہوگا، امریکا اور چین کے درمیان تجارتی مذاکرات جاری ہیں، آج صبح ملاقاتیں ہوئیں، چین سے بات کر رہے ہیں، جلد معاہدہ کریں گے۔