امریکی صدر ٹرمپ کی یوکرینی صدر زیلنسکی سے ملاقات

Published On 26 April,2025 08:41 pm

روم: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی یوکرینی صدر زیلنسکی سے ملاقات ہوئی۔

خبر ایجنسی کے مطابق ولادیمیر زیلنسکی ڈونلڈ ٹرمپ سے سینٹ پیٹرز باسیلیکا میں ملے، وائٹ ہاؤس کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان 15 منٹ جاری رہنے ملاقات نتیجہ خیز رہی۔

خبر ایجنسی کے مطابق زیلنسکی نے بھی بات چیت کو تعمیری قرار دیا اور کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ سے ویٹیکن میں اچھی ملاقات رہی۔

زیلنسکی کا کہنا تھا کہ ویٹیکن میں ہماری ملاقات علامتی تھی جو تاریخی ثابت ہو سکتی ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق ٹرمپ اور زیلنسکی کی فروری کے آخر میں ہوئی ملاقات ناخوشگوار موڑ اختیار کر گئی تھی۔