غزہ: (دنیا نیوز) غزہ میں جاری اسرائیلی وحشیانہ بربریت میں کمی نہ آ سکی۔
صیہونی فورسز کے وسطی اور جنوبی غزہ، دیر البلاح اور المواسی پناہ گزین کیمپ پر حملے جاری رہے، 24 گھنٹے میں مزید 18 فلسطینی شہید اور 77 زخمی ہوگئے، شہدا کی مجموعی تعداد 52 ہزار 418 ہوگئی، 1 لاکھ 18 ہزار 91 فلسطینی زخمی بھی ہوئے۔
غزہ میں غذائی قلت شدت اختیار کر گئی، بچے بھوک سے بلکنے لگے، یو این آر ڈبلیو اے کے مطابق غزہ میں امدادی سامان کی بندش اور ناکہ بندی کو دو ماہ سے زائد ہوگئے۔
یو این آر ڈبلیو اے نے مزید بتایا کہ غزہ کی سرحد پر 3 ہزار امدادی ٹرک انتظار میں کھڑے ہیں۔