اسرائیلی فورسز کے غزہ میں وحشیانہ حملے جاری، مزید 57 فلسطینی شہید

Published On 27 April,2025 07:00 pm

غزہ: (دنیا نیوز) اسرائیلی فورسز کے غزہ بھر میں وحشیانہ حملے تھم نہ سکے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 57 فلسطینی شہید ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی ناکہ بندی نے غزہ کو قحط کے قریب لا کھڑا کیا ہے، شہدا کی مجموعی تعداد 52ہزار 243 ہوگئی،1 لاکھ 17 ہزار 639 زخمی ہوچکے۔

دوسری جانب حماس نے قاہرہ میں ثالثوں کو جامع معاہدے تک پہنچنے کیلئے اپنی شرائط پیش کر دیں، حماس نے مذاکرات میں غیر مسلح ہونے کا اسرائیلی مطالبہ مسترد کر دیا، جب تک اسرائیل کا قبضہ موجود ہے اسلحہ ہمارے ہاتھوں میں رہے گا۔

عرب میڈیا کے مطابق حماس کا کہنا ہے کہ 5 سالہ جنگ بندی کی شرط پر قیدیوں کو رہا کرنے پر تیار ہیں، معاہدے کیلئے عالمی برادری کی ضمانتیں درکار ہوں گی۔