بھارت مقبوضہ کشمیر کو غزہ کی طرح تباہ کرنا چاہتا ہے: حافظ طاہر محمود اشرفی

Published On 26 April,2025 08:26 pm

لاہور: (دنیا نیوز) چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کو غزہ کی طرح تباہ کرنا چاہتا ہے۔

اپنے بیان میں حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ جعلی مقابلوں میں بےگناہ کشمیریوں کو شہید کیا جا رہا ہے، دنیا کشمیر کو دوسرا غزہ بننے سے روکنے کیلئے کردار ادا کرے۔

انہوں نے کہا کہ مشکل وقت میں کشمیر اور غزہ کے عوام کے ساتھ ہیں، ہمارے دل مقبوضہ کشمیر اور فلسطینی بھائیوں کیساتھ دھڑکتے ہیں۔

حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ او آئی سی اور اقوام متحدہ کشمیر میں جاری مظالم کا سنجیدگی سے نوٹس لیں۔