اسرائیل کے پناہ گزین کیمپوں پر فضائی حملے: 3 بچوں سمیت 45 فلسطینی شہید

Published On 25 April,2025 01:37 am

غزہ: (دنیا نیوز) غزہ میں اسرائیلی فورسز کی دہشت گردی تھم نہ سکی، پناہ گاہوں، خیموں اور تباہ حال عمارتوں پر حملے کئے۔

رفاہ، جبالیہ، خان یونس اور نصیرات پناہ گزین کیمپوں پر فضائی حملے کئے، تین بچوں سمیت 45 فلسطینی شہید ہوگئے، شمالی غزہ کے جبالیہ بازار پر بھی حملہ کرکے 3 فلسطینی شہید کردیئے۔

اسرائیلی فورسز نے حماس کے ارکان کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا، شہدا کی مجموعی تعداد 51 ہزار 305 ہوگئی،1 لاکھ 17 ہزار 96 فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں۔

اسرائیلی آباد کاروں کا مغربی کنارے میں بھی فلسطینیوں پر مظالم کا سلسلہ جاری رہا، پانچ فلسطینیوں کو گولی مار دی گئی، کھیتوں اور عمارتوں کو آگ لگا دی۔