لندن: (دنیا نیوز) جنگ عظیم دوم کے خاتمے کے 80 سال مکمل ہونے پر برطانیہ میں سرکاری سطح پر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
میڈیارپورٹ کے مطابق تقریب میں ہزاروں افراد نے شرکت کی، تقریب کے دوران فوجی پریڈ، پارلیمنٹ اسکوائر سے بکنگھم پیلس تک مارچ کیا گیا، شاہ چارلس سمیت شاہی خاندان بھی پریڈ دیکھنے کیلئے موجود تھا۔
جنگ عظیم دوم میں نازی جرمنی نے ہتھیار ڈال دیئے تھے، جس کو قبول کرکے برطانیہ اور اس کے اتحادیوں نے 8 مئی 1945 کو فتح کا دن قرار دیا تھا۔