امریکی صدر نے بھارت کے پاکستان پر حملے کو شرمناک قرار دے دیا

Published On 07 May,2025 02:23 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر نے بھارت کے پاکستان پر حملے کوشرمناک قرار دے دیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بھارت کی جانب سے پاکستان پر حملے کاردعمل سامنے آگیا، انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے یہ شرمناک حرکت ہے ہم نے پاکستان کے خلاف بھارت کے حملے بارے سنا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت کے پاکستان پر حملے کے بعد دنیا بھر میں ایک بار پھر بھارت کو سفارتی سطح پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑ رہاہے اور سب سے پہلے امریکی صدر کا مذمتی بیان سامنے آیا ہے۔