امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سعودی عرب کے بعد دوحہ پہنچ گئے

Published On 14 May,2025 05:15 pm

دوحہ: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ قطر کے دورے پر دوحہ پہنچ گئے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سعودی عرب کےبعد قطر پہنچ گئے، ایئر پورٹ پر امیر قطر شیخ تمیم نے امریکی صدر ٹرمپ کا شاندار استقبال کیا۔

دوحہ پہنچنے پر ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطی دورے کا مقصد اسرائیل کو سائیڈ لائن کرنا نہیں ہے، یہ دورہ اسرائیل کیلئے بھی اچھا ثابت ہوگا، اس کے علاوہ شام کے صدر سے ملاقات بھی اچھی رہی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر نے سعودی عرب کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے اہم تجارتی معاہدے کئے ہیں۔