ایران اسرائیل کشیدگی: امریکی محکمہ خارجہ نے ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی

Published On 12 June,2025 06:33 pm

واشنگٹن: (دنیا نیوز) ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتے تناؤ کے ماعث امریکی محکمہ خارجہ نے ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکا نے مشرق وسطیٰ سے سفارت کاروں، فوجی اہلکاروں کے انخلا کا فیصلہ کیا گیا، فیصلہ ایران، اسرائیل کشیدگی کے باعث کیا گیا۔

دوسری جانب ایرانی وزیر دفاع عزیز ناصر زادے نے کہا ہے کہ ایران پر حملہ ہوا تو مشرق وسطیٰ میں امریکی اڈوں کو نشانہ بنائیں گے، امید ہے نوبت یہاں تک نہیں پہنچے گی۔