امریکا یا اسرائیل نے حملہ کیا تو جوابی حملہ کریں گے: ایرانی وزیر دفاع

Published On 05 May,2025 08:41 am

تہران: (دنیا نیوز) ایران کے وزیر دفاع عزیز ناصر زادہ نے کہا ہے کہ امریکا یا اسرائیل نے حملہ کیا تو ایران جوابی حملہ کرے گا۔

اپنے بیان میں ایرانی وزیر دفاع عزیز ناصر زادہ کا کہنا تھا کہ امریکا یا اسرائیل نے پہل کی تو ان کے مفادات، فورسز اور بیسز کو جب اور جہاں ضرورت ہوگی نشانہ بنایا جائے گا۔

یاد رہے کہ یمن سے تل ابیب کے بن گوریان ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملے کے بعد اسرائیلی وزیراعظم نے ایران پر حملے کی دھمکی دی ہے۔

نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ حملے کے جواب میں حوثیوں کے ایرانی دہشتگرد آقاؤں کو اپنی مرضی کی جگہ اور وقت پر جواب دیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز یمن سے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب کے بن گوریان ہوائی اڈے پر راکٹ حملہ ہوا جس کے باعث کئی پروازیں معطل کر دی گئیں۔