تہران: (ویب ڈیسک) ایران نے دمشق میں اپنا سفارتخانہ دوبارہ کھولنے کا اعلان کر دیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے پہلے اعلان کردہ مؤقف سے مختلف پوزیشن میں تہران حکومت نے کہا ہے دمشق اور تہران میں سفارتخانے دوبارہ کھولنے کے لئے سفارتی بات چیت ہو رہی ہے، دونوں فریق اس کے لیے تیار ہیں۔
میڈیا رپورٹ میں مزید بتایا کہ جہاں تک شامی حکومت کا تعلق ہے تو انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ شام میں تہران کے لیے جو چیز اہمیت رکھتی ہے وہ ایک ایسی حکومت کی تشکیل ہے جسے عوام نے منتخب کیا ہے اور ساتھ ہی شام کی سرزمین کی وحدت کا تحفظ کرنا ہے۔
دوسری جانب ایرانی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کے سربراہ حسین پورفرزانہ نے اعلان کیا ہے کہ شامی حکام نے 22 جنوری تک ایرانی پروازیں معطل کر دی ہیں لیکن ان میں سے کچھ خصوصی اجازت نامے کے ذریعے جاری رہیں۔
واضح رہے کہ بشارالاسد کے اقتدار کے خاتمے کے ساتھ ایران نے ایک اہم اتحادی کھو دیا، شام کئی سال تک حزب اللہ کے لئے ایک اہم راہ داری اور ہتھیاروں کی سپلائی کا روٹ رہا ہے۔