اقوام متحدہ کا ایران اسرائیل میں بڑھتی کشیدگی پر اظہار تشویش

Published On 19 June,2025 06:46 am

نیویارک: (دنیا نیوز) اقوام متحدہ نے ایران اسرائیل میں بڑھتی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا۔

اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے عالمی قوتوں سے فوری مداخلت کی اپیل کی، ایران اسرائیل میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مطالبہ کیا کہ تصادم کو عالمی رخ اختیار کرنے سے روکا جائے۔

ایران اسرائیل جنگ: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب

اسرائیل ایران جنگ پراقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس جمعہ کو ہوگا۔

سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کی درخواست ایران نے کی، اجلاس بلانے کی ایرانی درخواست کو پاکستان، چین اور روس کی حمایت حاصل ہے، ادھر ایران اور مغربی قوتوں کے درمیان جوہری ہتھیاروں پر بات چیت کا آغازبھی جمعہ کو ہوگا۔

اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مشن نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کے خلاف ایران کی کارروائیاں دفاعی نوعیت کی تھیں اور امریکا کی جانب سے اسرائیل کی بلا مشروط حمایت عالمی امن و سلامتی کے لیے خطرہ بن چکی ہے۔

اس اجلاس میں ایران، اسرائیل اور امریکا کے کردار پر کھل کر بات کی جائے گی اور ممکنہ طور پر کشیدگی کے خاتمے کے لیے بین الاقوامی دباؤ بڑھایا جائے گا۔