تہران: (دنیا نیوز) ایران نے عالمی اٹامک انرجی ایجنسی کے سربراہ پر جوہری تنصیبات کے دورے پر پابندی لگا دی۔
وائس سپیکر ایرانی پارلیمنٹ نے اعلان کیا کہ رافیل گروسی ایران کی جوہری تنصیبات والے مقامات کا دورہ نہیں کر سکیں گے، خبر ایجنسی کے مطابق آئی اے ای اے نے حساس معلومات اسرائیل کو لیک کیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کی جوہری تنصیبات مکمل تباہ نہیں ہوئیں: عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی
ایران نے نیوکلیئر سائٹس سے یو این کے کیمرے بھی ہٹا دیئے، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ رافیل گروسی کا دورہ بے معنی اور ممکن ہے بدنیتی پر مبنی ہو۔