نئی دہلی: (دنیا نیوز) بھارتی ریاست تلنگانہ کی کمیکل فیکٹری میں دھماکے سے 12 افراد ہلاک جبکہ 36 زخمی ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کیمیکل فیکٹری میں دھماکا ری ایکٹر پھٹنے سے ہوا، دھماکے کے بعد فیکٹری کے کچھ حصے میں آگ بھڑک اٹھی، حادثے میں 12 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 36 زخمی ہوئے جن میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔
دھماکے کے وقت 61 افراد عمارت میں موجود تھے، زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا ہے، فائر بریگیڈ اہلکاروں نے آگ پر قابو پا لیا ہے جبکہ کولنگ کا عمل جاری ہے۔