صیہونی فورسز کی غزہ میں آگ اور خون کی ہولی جاری، مزید 24 فلسطینی شہید

Published On 08 July,2025 03:17 am

غزہ: (دنیا نیوز) غزہ میں صیہونی فورسز کی آگ اور خون کی ہولی جاری رہی۔

اسرائیلی فورسز کی پناہ گزین کیمپوں اور رہائشی عمارتوں پر بمباری سے ایک روز میں مزید 24 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے، اسرائیلی فوج نے غزہ کے امدادی مراکز کے قریب 9 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔

اسرائیلی جارحیت میں شہدا کی مجموعی تعداد 57 ہزار 523 ہوگئی،1 لاکھ 36 ہزار 617 فلسطینی زخمی ہو چکے۔

واضح رہے کہ قطر میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی مذاکرات کا پہلا دور بے نتیجہ ختم ہوگیا تھا، فلسطینی حکام نے مؤقف اختیار کرتے ہوئے بتایا تھا کہ مذاکرات کیلئے آئے اسرائیلی وفد کے پاس حتمی معاہدے تک پہنچنے کیلئے اختیارات نہیں تھے۔