برکس سربراہی اجلاس میں ایران اور غزہ پر حملوں کی مذمت

Published On 07 July,2025 03:46 am

نیویارک: (دنیا نیوز) برکس سربراہی اجلاس میں ایران اور غزہ پر حملوں کی مذمت کی گئی۔

برکس سربراہی اجلاس کے جاری کردہ مشترکہ اعلامیہ میں امریکی حمایت سے خطے میں اسرائیلی جارحیت ناقابل قبول قرار دیدی گئی، ایران کی شہری تنصیبات پر فوجی حملوں کی شدید مذمت کی گئی۔

برکس سربراہی اجلاس کے جاری کردہ مشترکہ اعلامیہ میں مطالبہ کیا گیا اسرائیل غزہ میں فوری مستقل غیر مشروط جنگ بندی کرے، اسرائیل تمام فلسطینی علاقوں سے فوج نکالے اور قبضہ ختم کر ے۔

جاری کردہ اعلامیہ میں تجارتی ٹیکسوں میں بے پناہ اضافہ عالمی تجارت کیلئے خطرہ قرار دیا گیا، ایران اور ایتھوپیا کی عالمی تجارتی تنظیم ڈبلیو ٹی او میں شمولیت کی حمایت کی گئی۔