تہران: (دنیا نیوز) ایرانی صدر نے آئی اے ای اے سے تعاون معطلی کا قانون نافذ کردیا۔
ایرانی پارلیمنٹ نے تعاون معطلی کا بل منظور کیا تھا جس کی سپریم کونسل نے بھی توثیق کی تھی، عالمی جوہری ایجنسی کے سربراہ رافیل گروسی کی ایران میں پابندی کی تجویز بھی زیر غور کیا گیا۔
آئی اے ای اے ایجنسی کے معائنہ کاروں کو ایران میں داخلے کی اجازت صرف قومی سلامتی کی منظوری کے بعد دی جائے گی۔