ایران کو ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی: وزرائے خارجہ جی سیون

Published On 01 July,2025 04:48 am

اٹلی: (دنیا نیوز) جی سیون وزرائے خارجہ نے کہاکہ ایران کو ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

جی سیون وزرائے خارجہ نے ایران سے متعلق مشترکہ بیان میں ایران سے افزدوگی کی غیر ضروری سرگرمیاں دوبارہ شروع نہ کرنے کا مطالبہ کیا، ایران کے جوہری پروگرام پر جامع قابل تصدیق اور دیر پا معاہدے کیلئے مذاکرات کی بحالی پر زور دیا۔

جی سیون وزرائے خارجہ نے ایران میں آئی اے ای اے چیف کے خلاف گرفتاری اور پھانسی کے مطالبات کی مذمت کی، جی سیون ممالک نے اسرائیل ایران جنگ بندی کی حمایت کا اعادہ کیا۔