ایرانی ڈرون حملوں کو 99 فیصد کامیابی سے روکا: اسرائیل کا دعویٰ

Published On 03 July,2025 01:00 am

تل ابیب: (دنیا نیوز) اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی ڈرون حملوں کو 99 فیصد کامیابی سے روکا۔

اسرائیل نے میزائل دفاعی نظام کی فوٹیج جاری کر دی، اسرائیلی حکام کا کہنا ہے ایرانی میزائلوں کو روک کر 15 ارب ڈالر کا ممکنہ نقصان بچایا۔

اسرائیل نے ایران کے تابڑ توڑ حملوں کے خلاف آئرن ڈوم، ڈیوڈز سلنگ اور ایرو دفاعی نظام کا استعمال کیا۔