ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے کی مکمل تیاری کرلی تھی: امریکا کا دعویٰ

Published On 03 July,2025 01:14 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی انٹیلی جنس نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے کی مکمل تیاری کرلی تھی۔

امریکی انٹیلی جنس کے مطابق ایران نے گزشتہ ماہ خلیج فارس میں بحری جہازوں پر بارودی سرنگیں لوڈ کی تھیں لیکن ایران نے بعد میں مائنز جہازوں سے آف لوڈ کی یا نہیں اس بارے میں معلومات نہیں ہیں۔

امریکی حکام کے مطابق انٹیلی جنس نے سیٹلائٹ اور خفیہ ذرائع سے معلومات حاصل کی تھی، دوسری جانب خلیجی کشیدگی کے باوجود عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 10 فیصد کم ہوئی ہیں۔

واضح رہے کہ آبنائے ہرمز سے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کویت اور ایران سے یومیہ تقریباً 21 ملین بیرل تیل دیگر ممالک کو پہنچایا جاتا ہے۔