واشنگٹن: (دنیا نیوز) ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے کہا کہ ایران کا انٹرنیشنل ایجنسی سے تعاون ختم کرنا افسوسناک ہے۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ایران کو یورینیم افزودگی کے حوالے سے عالمی ایجنسی سے تعاون کرنا ہوگا، ایران امریکی حملے سے پہلے یورینیم افزودگی کر رہا تھا، ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہونے چاہئیں۔
ٹیمی بروس نے کہا کہ غزہ میں حالات معمول پر لانے کیلئے حماس کو ہتھیار ڈالنا اور مغوی رہا کرنے ہوں گے، صدر ٹرمپ غزہ میں جنگ بندی کیلئے پرامید ہیں، امریکی صدر نے 60 روزہ جنگ بندی کا بیان اسرائیل کی رضا مندی پر دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ غزہ کی صورتحال کی ذمہ دار حماس ہے، حماس نے جنگ بندی کے معاہدے کو متعدد بار توڑا، غزہ جنگ بندی معاہدے کی تفصیلات پر بات نہیں کروں گی۔
ترجمان امریکی محکمہ کا کہنا تھاکہ صدر ٹرمپ مذاکرات کے ذریعے یوکرین اور روس میں جنگ بندی چاہتے ہیں۔