تل ابیب: (دنیا نیوز) غزہ جنگ بندی پر اتفاق ہوگا یا نہیں؟اسرائیلی وزیراعظم امریکا روانہ ہوگئے۔
نیتن یاہو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے، صدر ٹرمپ اور نیتن یاہو کی ملاقات آج وائٹ ہاؤس میں ہوگی، غزہ جنگ بندی، یرغمالیوں کی رہائی کا معاملہ زیر بحث آئے گا۔
ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق بات چیت بھی ہوگی، نیتن یاہو نے غزہ جنگ بندی پر مشروط آمادگی ظاہر کی، مذاکرات کیلئے قطری دعوت قبول کی۔
اسرائیل نے جنگ بندی معاہدے کے مسودے میں حماس کی شرائط کو مسترد کردیا ہے۔