غزہ: (دنیا نیوز) اسرائیلی فورسز کے غزہ میں خونریز حملے تھم نہ سکے۔
سکولوں میں پناہ لئے ہوئے فلسطینیوں پر بمباری اور فائرنگ سے 24 گھنٹے میں مزید 82 فلسطینی شہید اور 304 زخمی ہوگئے،غزہ شہر میں مکان پر بمباری سے 12 افراد شہید ہوگئے،غزہ کے دیگر علاقوں میں 27 فلسطینی شہید ہوئے۔
اسرائیلی فوج مئی سے اب تک امداد کے منتظر 743 افراد کو شہید کر چکی، شہدا کی مجموعی تعداد 57 ہزار 418 ہوگئی،1 لاکھ 36 ہزار 261 افراد زخمی ہو چکے۔
واضح رہے کہ تل ابیب میں اسرائیلی وزیراعظم کی حکومت کے خلاف بڑا مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین نے نیتن یاہو کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا تھا۔