تل ابیب: (دنای نیوز) اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ شام پر بڑے حملے شروع ہو چکے ہیں، ہم شام میں کئی دنوں تک جاری رہنے والی جنگ کی تیاری کر رہے ہیں۔
اسرائیلی فوج کے مطابق اسرائیل نے گولان اور شام کی سرحد پر فوج کی 2 ڈویژن منتقل کر دیں، شامی صدارتی محل پر حملے سے پہلے وارننگ جاری کی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کی شام میں اہم مقامات پر بمباری، متعدد اہلکار جاں بحق
واضح رہے کہ شامی وزارت صحت کے مطابق دارالحکومت دمشق پر اسرائیلی حملے میں 9 افراد زخمی ہوئے۔
ترک وزارت خارجہ کی دمشق پر اسرائیلی حملوں کی مذمت
دوسری جانب ترک وزارت خارجہ نے دمشق پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کی اور کہا کہ شام پر اسرائیلی حملوں کا مقصد امن اور سلامتی کیلئے شامی کاوشوں کو سبوتاژ کرنا ہے، اسرائیل فوری طور پر شام پر حملے بند کرے۔
فرانس کا بھی اسرائیل سے شام پر حملے روکنے کا مطالبہ
فرانس نے بھی اسرائیل سے شام پر حملے روکنے کا مطالبہ کیا ، فرانسیسی وزارت خارجہ کی جانب سے عام شہریوں کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔