شمالی چین میں بڑی تباہی، بادلوں نے ایک سال کی بارش ایک دن میں برسا دی

Published On 26 July,2025 11:51 pm

باؤڈنگ: (دنیا نیوز) شمالی چین میں بڑی تباہی، بادلوں نے ایک سال کی بارش ایک دن میں برسا دی۔

خبر ایجنسی کے مطابق باوڈنگ کے ضلع یی کاؤنٹی میں 12 گھنٹوں میں 448 ملی میٹربارش ہوئی، شدید بارش نے سڑکوں کو دریا میں تبدیل کر دیا، کئی پل بہہ گئے یا ناقابل عبور ہو گئے۔

ژوژو شہر سمیت کئی علاقوں میں سڑکیں، پل اور دیگر انفراسٹرکچر زیر آب آ گئے، بجلی کا نظام بری طرح متاثر ہوا، سیکڑوں گھر اندھیرے میں ڈوب گئے۔

خبرایجنسی کے مطابق اب تک 6 ہزار 171 گھروں کے 19 ہزار افراد کو ہنگامی طور پر محفوظ مقامات پر منتقل کرنا پڑا۔

پولیس اور ریسکیو اہلکار گھنٹوں تک پانی میں پھنسے شہریوں کو نکالتے رہے، بیجنگ سمیت اردگرد کے علاقوں میں بھی شدید بارشوں کے الرٹ جاری کر دیئے گئے۔

خبرایجنسی کے مطابق متعدد اضلاع میں مٹی کے تودے گرنے کی بھی وارننگز جاری کر دی گئیں۔