لندن: (دنیا نیوز) برطانوی میڈیا کے مطابق سمندری طوفان فلورس سکاٹ لینڈ اور شمالی انگلینڈ سے ٹکرا گیا۔
طوفان کے باعث ٹرینوں کے شیڈول کینسل کر دیئے گئے ہیں، سکاٹ لینڈ میں 90 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
برطانوی میڈیا کے مطابق سکاٹ لینڈ میں ایمبر وارننگ جاری کر دی گئی، شمالی انگلینڈ میں بھی ییلو الرٹ میں توسیع کر دی گی جو اب رات 12 بجے تک نافذ رہے گا۔
عوام کو نیوکیسل اور پریسٹن کے شمال میں سفر نہ کرنے کی ہدایت بھی جاری کر دی گئی ہے۔