موسمیاتی تبدیلی: بارشیں اور سیلاب، ڈبلیو ایچ او نے ہیضہ پھیلنے کا خدشہ ظاہر کر دیا

Published On 29 July,2025 04:46 pm

اسلام آباد :(دنیا نیوز) موسمیاتی تبدیلی، بارشوں اور سیلاب کے بعد پانی کھڑا رہنے کے معاملہ پر صحت کی عالمی تنظیم نے ہیضہ پھیلنے کے خطرات کی گھنٹی بجا دی۔

پاکستان اور ڈبلیو ایچ او کا قومی ہیضہ کنٹرول پلان 2025 پر عمل درآمد شروع کردیا گیا، سال 2030 تک ہیضہ سے اموات میں 90 فیصد کمی کا ہدف مقرر ہے، رپورٹ کے مطابق گزشتہ ساڑھے تین سال میں پاکستان میں میں چار لاکھ افراد ہیضہ کا شکار ہوئے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ سال 2022 کے سیلابوں سے 3 لاکھ 70 ہزار سے زائد مشتبہ ہیضہ کیسز رپورٹ ہوئے، سال 2023 سے 2025 تک پاکستان میں 21 ہزار سے زائد مشتبہ اور 250 تصدیق شدہ کیسز رپورٹ ہوئے، یہ منصوبہ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پھیلنے والی وباؤں سے بچاؤ میں مدد دے گا۔